مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمان کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے سوشل میڈیا پر عبرانی زبان میں ایک پیغام جاری کرتے ہوئے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ایران کی قومی سلامتی اور مفادات کے خلاف کسی بھی اقدام کا سخت جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا: ’’جان لو کہ ہماری قومی سلامتی اور مفادات کے خلاف کسی بھی اقدام کی صورت میں مقبوضہ علاقوں کو غیر آباد کرنے میں ایک گھنٹے سے زیادہ دیر نہیں لگے گی۔‘‘
ابراہیم عزیزی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کردہ تصویر میں اسرائیل کے بنیادی ڈھانچے کے تمام حصوں کو نشان زد کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ